سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 11 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفساد تھری کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور چاغی کے اضلاع میں کی گئی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 دہشت گرد مارے گئے۔

پنجگور کے علاقے گوارگو میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

دوسری جانب چاغی کے علاقوں امین آباد اور سیاہ چنگ میں مؤثر کارروائیوں کے دوران مزید چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائیوں کے دوران اسلحے اور دھماکا خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

Exit mobile version