صدرِ مملکت کی نیپال کو یومِ آئین اور قومی دن پر مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کے یومِ آئین اور قومی دن کے موقع پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

نیپال کے صدر رام چندر پاؤڈیل کے نام اپنے خط میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے قریبی رشتے ان تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ سطح کے علاوہ سارک اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر نیپال کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور نیپال کے دوستانہ تعلقات آنے والے برسوں میں دونوں ممالک اور ان کے عوام کے باہمی مفاد کے لیے مزید گہرے اور وسیع ہوں گے۔

Exit mobile version