پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، سکیورٹی تعاون اور دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان اشتراک کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تعاون کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے گا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی زبان سکھانے کے لیے چینی انسٹرکٹرز جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان کی تربیت فراہم کریں گے۔
چینی سفیر نے چینی ماڈل کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے لاء انفورسمنٹ سینٹر کے قیام کے لیے مسلسل اور مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
