وزیراعظم کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کا میسج مفت کر دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پٹرول سبسڈی سکیم میں رجسٹریشن کے میسج کو بالکل مفت کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے غریب و متوسط طبقے کے لیے پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں مزید سہولت فراہم کی ہے۔

اس سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔

پورے ملک، بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت عوام تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے پہلے REG لکھ کر، سپیس دے کر، شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کے صوبے کے نام کا پہلا حرف اور گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ 9771 پر مفت میسج کرنے سے سکیم میں رجسٹریشن ہو گی۔

فیول سبسڈی سکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر بھی دستیاب ہیں۔

Exit mobile version