پاکستان اور ترکیہ نے لائیو اسٹاک کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے، بالخصوص منہ کھر بیماری (فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز) پر قابو پانے، ویکسین کی تیاری، مویشیوں کی افزائش اور گوشت کی برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے اتفاقِ رائے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یوماکلی کے درمیان ترکیہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں رانا تنویر حسین نے بتایا کہ پاکستان آئندہ ایک سال کے اندر منہ کھر بیماری سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کے لیے پیداواری سہولیات قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منہ کھر بیماری سے پاک زون کا منصوبہ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد پاکستان ترکیہ کو گوشت برآمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
