پاکستان انڈر 19 نے انگلینڈ انڈر 19 کو 200 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-1 سے جیت لی

پاکستان انڈر 19 نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 کو چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں 200 رنز سے شکست دے دی اور چار میچوں کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر لی۔

ورمزلی کے سر پال گیٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان فرحان یوسف نے 54 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز بنائے، جبکہ احمد حسین نے 53 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ اوپنرز عثمان خان اور جہانگیر بلال نے بھی 79، 79 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی ٹیم 20.4 اوورز میں 150 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ رالفی البرٹ 46 اور آئزک محمد 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نقاب شفیق، محمد صیام اور جہانگیر بلال نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان انڈر 19 نے چار میچوں کی ایک روزہ سیریز 3-1 سے جیت لی۔ تیسرے میچ میں پاکستان کو صرف دو رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Exit mobile version