بھارتی حکومت جموں کشمیر میں دینی، سیاسی، سماجی تنظیموں پر عائد پابندیوں پر نظرثانی کرے اور ہراسانی کا سلسلہ بند کرے

عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ جناب مجاہد ملت اور اسیر زندان پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میں دینی، سیاسی، سماجی اور تنظیموں پر عائد پابندیوں کی پالیسی پر نظرثانی کرے اور ہراسانی کا سلسلہ بند کرے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جماعتِ اسلامی جموں کشمیر کے امیرِ محترم غلام محمد بٹ کا حال ہی میں سامنے آنے والا عمومی بیان تشویشناک ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشا کے خطے میں امن و امان اور استحکام کے مفاد میں یہ ضروری ہے کہ نئی دہلی عوامی مطالبات کو سنے، تمام دینی، سیاسی اور سماجی تنظیموں پر پابندیوں کا خاتمہ کرے اور ان پابندیوں کے بعد پیدا ہونے والے خوف و ہراسانی کے ماحول کو ختم کرے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما پیر عبدالصمد انقلابی نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ جن مقدمات کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا ہے، وہاں کم از کم قانونی طریقہ کار کو صاف اور شفاف انداز میں مکمل ہونے دیا جائے۔ ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جن سے قانونی داد رسی بے معنی ہو کر رہ جائے۔ ضبط کی گئی جائیدادوں اور اداروں کے معاملے میں قانون اور عدالتی طریقہ کار کا احترام کرتے ہوئے احتیاط اور نرمی برتی جائے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ مجاہد ملت جناب پیر عبدالصمد انقلابی نے واضح کیا ہے کہ حقیقی عوامی آوازوں کو پسِ پشت ڈال کر یا ان کے نعم البدل تلاش کر کے کوئی بھی پائیدار سیاسی عمل قائم نہیں کیا جا سکتا۔ جن لوگوں کی معاشرے میں حقیقی دینی، سیاسی اور سماجی جڑیں مضبوط ہیں، انہیں کام کرنے کی جگہ دی جائے اور ان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امر واقعی اور دیرپا امن کی طرف پیشرفت کے لیے قانون کی حکمرانی، انصاف اور معنی خیز سیاسی عمل کا ہونا بے حد ضروری ہے۔

Exit mobile version