پاکستانی کک باکسرز نے سری لنکا میں ٹائٹل جیت لیے

دو نوجوان پاکستانی کک باکسرز نے سری لنکا کے شہر کولمبو میں منعقدہ بین الاقوامی کک باکسنگ مقابلوں میں اپنے اپنے ٹائٹل جیت لیے۔

بلوچستان کے ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے کک باکسر آغا طلال حیدر نے ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دوسرے پاکستانی فائٹر نصیب اللہ نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکن فائٹر کو شکست دی اور ٹائٹل حاصل کرلیا۔

دونوں نوجوانوں کی اس بین الاقوامی کامیابی پر پشین سمیت بلوچستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

کھیلوں سے وابستہ حلقوں، شہریوں اور نوجوانوں نے آغا طلال حیدر، نصیب اللہ اور ان کے کوچ سمیع اللہ کاکڑ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان، بلوچستان اور بالخصوص ضلع پشین کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کامیابی ایک بار پھر پشین کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے، اور اگر انہیں مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تو وہ ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version