بحری اصلاحات کے مثبت اثرات، میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور میری ٹائم سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کی 100 ارب ڈالر سے زائد بلیو اکانومی سالانہ 100 ملین ٹن سے زائد کارگو ہینڈلنگ کی استعداد رکھتی ہے۔

پاکستان کا منفرد جغرافیائی محلِ وقوع جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا، چین اور مشرقِ وسطی کو تجارتی روابط کے لیے جوڑتا ہے۔

پاکستان مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے تجارت، شراکت داری اور طویل المدتی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

پاکستان کا میری ٹائم شعبہ مثر حکمرانی، جدید انفراسٹرکچر اور شفاف نظام کے ذریعے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

طویل المدتی اصلاحات کے ذریعے ساحلی پٹی کو قومی معیشت، علاقائی تجارت اور عالمی روابط کے فعال مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

میری ٹائم اصلاحات صرف بندرگاہوں اور جہازوں تک محدود نہیں بلکہ خود انحصاری اور معاشی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہیں۔

وزیراعظم ٹاسک فورس کا 99 نکاتی میری ٹائم روڈ میپ پاکستان کے بحری وسائل کو معاشی طاقت میں تبدیل کرنے کی جانب تاریخی قدم ہے۔

میری ٹائم شعبے میں جاری اصلاحات پاکستان کو خود انحصاری اور عالمی بحری معیشت میں مضبوط مقام دلانے کی بنیاد بن رہی ہیں۔

Exit mobile version