صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا (شمالی کوریا) کے صدر کم جونگ اُن اور عوام کو ملک کے 78ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان اور جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا کے درمیان باہمی اعتماد اور خیرسگالی پر مبنی خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے اور اس سے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کو فائدہ پہنچے گا۔
