خواتین کو بااختیار بنانا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے: سید یوسف رضا گیلانی

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کی مکمل معاشی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے خواتین کی مساوی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں پاکستان ویمن لیڈرشپ اینڈ پالیسی سمٹ 2026 سے خطاب کر رہے تھے۔

قائم مقام صدر نے خواتین کو بااختیار بنانے کو قومی ترقی کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ خواتین کی ترقی کے لیے ایک عملی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے، جس میں مالی وسائل تک رسائی، ڈیجیٹل شمولیت، خواتین کے زیرِ قیادت کاروبار، محفوظ کام کی جگہیں، قیادت کی صلاحیتوں کی ترقی، رہنمائی اور مارکیٹ سے مضبوط روابط شامل ہوں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خواتین کی معاشی اور سماجی شمولیت میں اضافہ ملک کی ترقی اور معاشی صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Exit mobile version