نائب وزیراعظم اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ علاقائی امور پر قریبی مشاورت کی ضرورت پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس مقصد کے لیے ریجنل فور (R4) کے وزرائے خارجہ کے ذریعے مشاورت جاری رکھنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

Exit mobile version