وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وہ پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان کی توانائی کے تحفظ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی ٹیمیں توانائی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔
اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کے لیے قریبی تعاون کا خواہشمند ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنا ناگزیر ہے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کی طویل مدتی فراہمی کے معاہدے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
