پاکستان اور چین کا ذرائع ابلاغ اور عوامی سفارت کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر زور

دفتر خارجہ کے ترجمان سفیر سجاد حیدر خان اور ان کی چینی ہم منصب ماؤ ننگ کے درمیان پاکستان اور چین کے ترجمانوں کے مذاکرات کا تیسرا دور آج اسلام آباد میں ہوا۔

مذاکرات میں دونوں ملکوں کی وزارتِ خارجہ کے درمیان بالخصوص ذرائع ابلاغ، تزویراتی روابط اور عوامی سفارت کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی گئی۔

فریقین نے قریبی روابط، باقاعدگی سے مشاورت اور وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی مفاہمت اور دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

↑
Exit mobile version