پاکستانی کھجوروں کی برآمدات معیشت کو مضبوط بنا سکتی ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں ڈیٹ فیسٹیول میں شرکت کی اور پاکستان میں پیدا ہونے والی مختلف اقسام کی کھجوروں کے اسٹالز کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کھجور پیدا کرنے والے نمایاں ممالک میں شامل ہے اور یہاں اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھجوروں کی برآمدات میں اضافے سے مزید سرمایہ کاری راغب کرنے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

گورنر پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دیں اور انہیں عالمی منڈیوں میں فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستانی کھجوریں عالمی معیار پر پورا اترتی ہیں۔ انہوں نے کھجوروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے اعلیٰ معیار کی پیکیجنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Exit mobile version