وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے برآمدات کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمد کنندگان اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جاتے اور ان کی تجاویز کی بنیاد پر اقدامات کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے تحفظات دور کرنے اور پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے بنیادی معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے اور اقتصادی ترقی بتدریج رفتار پکڑ رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور کاروباری برادری کو فراہم کیے گئے ٹیکس ریلیف کو بھی اجاگر کیا۔
اس موقع پر نجکاری کے مشیر محمد علی نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی میں زراعت، ٹیکسٹائل اور آئی ٹی سمیت ڈیجیٹل مہارتوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
