اسحاق ڈار کی 81ویں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی آئندہ کثیرالجہتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جن میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ برائے اقوام متحدہ نے نائب وزیراعظم کو آئندہ سرگرمیوں کی تیاریوں اور اہم امور پر بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے ضروری ہدایات فراہم کیں اور تمام متعلقہ حکام کو جامع تیاریوں اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Exit mobile version