پاکستان اور سعودی عرب کا تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

وہ استنبول میں آر 4 وزارتی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی تعلقات پر زور دیا، جنہیں تزویراتی باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد نے مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں قریبی تعاون اور ہر سطح پر باقاعدہ مشاورت کے ذریعے اپنی تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

↑
Exit mobile version