بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

احمد چیمہ ایشین ڈیوپلمنٹ بینک کی معاونت کے معترف

وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے پاکستان کی اہم ترقیاتی ترجیحات کے لیے ایشین ڈیوپلمنٹ بینک (ADB) کی چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط معاونت کو سراہا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی، وسطی اور مغربی ایشیا ینگ منگ یانگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

احد چیمہ نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سمیت اہم ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں جامع مالیاتی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے دوران اے ڈی بی کے نائب صدر نے بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button