
قومی
وزیراعظم شہباز شریف اور عالمی رہنماؤں کے درمیان علاقائی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے دوستانہ ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔















