
قومی
پاکستان اور بیلاروس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور بیلاروس نے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات کے مثبت سفر اور سیاسی، تجارتی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی گرمجوشی اور دوستانہ دعوت بھی دی۔















