بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نوجوانوں کو سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے: رانا مشہود

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، فنی تربیت، کاروبار اور روزگار کے شعبوں میں مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات آج لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کو باوقار روزگار کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، اسی لیے حکومت کی جانب سے مہارتوں کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button