پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورے کے لیے لاہور سے روانہ ہوگئی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی کے راستے انگلینڈ پہنچے گی۔دورے کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
یوتھ ٹیسٹ 2 سے 5 ستمبر تک آرونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد چار میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک ہوگی۔سیریز کا پہلا ون ڈے آرونڈل، دوسرا گلڈفورڈ جبکہ آخری دو ون ڈے ورمزلی میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کے انگلینڈ کے دورے میں مجموعی طور پر ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے شامل ہیں۔
