وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں ریلوے نظام کو جدید بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں سندھ میں ریلوے نظام کی بہتری اور جدید کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے برانچ ریلوے روٹس بحال کرنے اور مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بتایا کہ موئن جو دڑو ایکسپریس آئندہ ماہ شروع کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان ریلوے کو جدید، محفوظ اور عوام دوست بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
