
تجارت
پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.19 روپے فی لیٹر کمی
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.50 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.19 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نظرثانی شدہ قیمتیں وفاقی حکومت کے ترمیم شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت مقرر کی گئی ہیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں یہ کمی آج 28 اگست 2026 سے نافذ العمل ہے۔















