دالبندین: سیکیورٹی فورسز نے بڑی انسدادِ اسمگلنگ کارروائی کے دوران چھ گاڑیاں اور مختلف نوعیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔
ضبط کیے گئے سامان میں گاڑیوں کے انجن، ٹائر، سلائی مشینیں، قالین اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا شامل ہیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کی مجموعی تخمینی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
ضبط شدہ گاڑیوں اور سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق یہ کارروائی اسمگلنگ کی روک تھام، ملکی معیشت کے تحفظ اور سرحدی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
