نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کل سے برطانیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ، دفتر خارجہ، دولتِ مشترکہ و ترقی (FCDO) کے وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی اور برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسحاق ڈار انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں آئل ٹینکر ایم ٹی آنر 25 پر صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانی عملے کے ارکان کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔
نائب وزیراعظم دورے کے دوران دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایورکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ اسحاق ڈار برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
