جشنِ آزادی پر سنہری تحفہ: پاکستان ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل جیت گیا

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 55-50 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا، اور یوں جشنِ آزادی کے موقع پر یہ شاندار کامیابی قوم کے نام کر دی۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے 2028 میں سنگاپور میں ہونے والی اگلی ایشیائی نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

‘گرین شرٹس’ نے فائنل کے دوران عمدہ ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔ ٹیم کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے اس شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو دلی مبارکباد پیش کی۔

فیڈریشن نے پاکستان میں نیٹ بال کے فروغ میں گراں قدر تعاون پر ٹیم کے آفیشل اسپانسرز جے ایس بینک اور وی لیڈ انک کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Pakistan-Win-Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Title-PAK-Thailand-v3.mp4
https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Pakistan-Win-Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Title-PAK-Thailand-v7.mp4
https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Pakistan-Win-Asian-Netball-Championship-2026-Plate-Division-Title-PAK-Thailand-v8.mp4
Exit mobile version