نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ برقرار ہے، قومی ٹیم نے ایران کے بعد بھارت کو بھی شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں ایران کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد بھارت کو شکست دے کر کوالیفائنگ راؤنڈ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
13ویں پولو ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان، ایران، بھارت اور میزبان ملک نائیجیریا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
پاکستانی پولو ٹیم نے فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے اور پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
