سیلاب متاثرین کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد اور ریلیف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے یہ ہدایت چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ملاقات کے دوران دی، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی محکموں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

محمد شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version