مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کے فروغ میں معاون ہوگا، صدر اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اجتماعی دفاعی صلاحیت کے اصول پر مبنی ہے، جو تینوں ممالک کے درمیان سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

صدر اردوان نے آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کو بھی مزید مستحکم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 51 میں تسلیم شدہ حقِ دفاع کی بھی توثیق کرتا ہے۔ ان کے مطابق اس معاہدے کا ہدف کسی بھی ملک کو نشانہ بنانا نہیں، بلکہ یہ خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کے خواہاں تمام برادر ممالک کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ ترکیہ اپنے علاقائی خود اختیاری (Regional Ownership) کے وژن کے مطابق بین الاقوامی قانون کے احترام کی بنیاد پر تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا اور اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہے گا۔

Exit mobile version