کینیڈا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم آج منعقد ہو رہا ہے

ایڈمنٹن(سی این پی)کینیڈا کے صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں آج خالصتان کے حق میں ریفرنڈم منعقد کیا جا رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، اس کا اہتمام سکھس فار جسٹس (Sikhs for Justice) نامی تنظیم کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنن کی قیادت میں تنظیم اس سے قبل بھی خالصتان کے حوالے سے ریفرنڈم طرز کی سرگرمیاں منعقد کر چکی ہے۔
دوسری جانب، امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے گرپتونت سنگھ پنن کو ان کی جان کو لاحق ممکنہ خطرے سے خبردار کیا ہے۔
گرپتونت سنگھ پنن کے مطابق، ایف بی آئی کے اہلکار ان کی نیویارک سٹی میں رہائش گاہ پر آئے اور انہیں ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اطلاع انہیں کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے طے شدہ دورے سے قبل دی گئی۔

↑
Exit mobile version