ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ / پلیٹ ڈویژن: پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی


پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم ایشین چیمپئن پلیٹ ڈویژن میں شرکت کرنے کے لئے ہانگ کانگ پہنچ گئی۔

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم پلٹ ڈویژن میں شرکت کررہی ہے پلٹ ڈویژن ایونٹ میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور ساوتھ کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں اور اس کے علاوہ کپ ڈویژن میں سنگاپور، ملا ئیشا، ہانگ گانگ، انڈیا، مالدیپ اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے این او سی جاری کر دی ہے اور پاکستان کل اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کل صبح 9 بجے پاکستان ٹائم پر کھیلے گا جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 10 اگست کو کھیلے گا۔

پاکستان نیٹ بال ٹیم کی قیادت نور العین حسین کررہی ہیں۔ پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم کو جے ایس بینک اسپانسر کر رہا ہے اور وی لیڈ تعاون کررہا ہے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2026/08/Noor-Ul-Hussain-Captain-Pakistan-Women-Net-Ball-Team-Hong-Kong-for-Asian-Women-Championship-2026.mp4

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر ملک ثمین خان نے ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور بھرپور محنت کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی ہیں۔

پاکستان ٹیم نے آج ٹرینگ سیشن بھی کیا ہے اور کل کے میچ کے لئے کوچ ہارونہ زمان نے کھلاڑیوں کو ٹیکنیکل پوائنٹ بھی بتائے۔

Exit mobile version