وفاقی وزیر توانائی کا پاکستان ایران شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ایران کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان کی قیادت خطے کے مسائل کے پرامن حل اور تعمیری مذاکرات کے فروغ کے لیے ایرانی قیادت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

وفاقی وزیر نے مشکل علاقائی سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کو ایران کی جانب سے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو سراہتے ہوئے اس تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے مشکل حالات میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے مسلسل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تعمیری کاوشوں نے اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Exit mobile version