بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر شہری کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی اس کا بنیادی حق ہے۔

وہ آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں، جس میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو صاف پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر سپلائی ٹرکوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے صوبے بھر میں زیرِ تکمیل 1,886 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں محفوظ پینے کا پانی دستیاب نہیں، وہاں عوام کو بوتل بند پینے کا پانی فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button