وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ ہر موسم کی آزمودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بات انہوں نے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مثبت پیش رفت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط، سیاسی جماعتوں اور پارلیمانوں کے مابین تبادلوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے چین کے صدر شی جن پنگ کا خط وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کیا، جس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم کے تہنیتی خط پر اظہارِ تشکر کیا گیا تھا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version