چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر راولپنڈی میں آج عام تعطیل،میٹرو بس سروس صدر تک پاک سیکرٹریٹ تک معطل رہے گی

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر آج راولپنڈی میں عام تعطیل ہے، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق چہلم کے جلوسوں اور مجالس کے پیش نظر سیکیورٹی پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ حساس مقامات پر پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں، جبکہ جلوسوں کے راستوں اور اطراف میں خصوصی نگرانی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی سہولت کے لیے میٹرو بس سروس میں بھی جزوی تبدیلی کی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک معطل رہے گی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں سے تعاون کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ٹریفک کے متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ چہلم کے جلوسوں اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Exit mobile version