نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔انہوں نے خطے کی اور عالمی خصوصاً مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
