منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سپین کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس آراگون سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اعلیٰ معیار کے زیتون پیدا کرنے والے ملک کے طور پر اُبھر رہا ہے۔
انہوں نے سپین کو زیتون کی کاشت، زرعی کاروبار، ویلیو ایڈیشن اور زرعی ٹیکنالوجی، خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور پوٹھوہار کے علاقے میں تعاون کی دعوت دی۔
اس موقع پر سپین کے سفیر کارلوس آراگون نے علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔
