وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) کے ٹریک ریکارڈ تک رسائی کے نظام کو مزید مؤثر اور آسان بنایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات آج لاہور میں 24 گھنٹے فعال نادرا سینٹر کے اچانک دورے کے دوران کہی۔
دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے نادرا کے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو مطلوبہ دستاویزات اور طریقہ کار کے بارے میں مکمل اور درست رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
محسن نقوی نے سینٹر میں موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے شناختی دستاویزات کے اجرا کے عمل اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے نادرا سینٹر میں بہتر انتظامات اور تیز رفتار خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا۔
