راول ڈیم کے سپل وے گیٹس ہفتہ کی صبح کھولے جائیں گے

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1,748.30 فٹ تک پہنچنے کے باعث سپل وے گیٹس ہفتہ کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سپل وے گیٹس کھولنے کے بعد کورنگ نالے میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے کورنگ نالے کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت میں نالے کو عبور کرنے یا عارضی پل استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version