پاکستان اور ترکیہ نے ریلوے کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار انقرہ میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی اور ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اوغلو کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
اس موقع پر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی جدید کاری کے لیے ترکیہ کے تجربے، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرے گا۔
دونوں ممالک نے اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان مال بردار ٹرین سروس کو جلد از جلد بحال کرنے اور اسے مستقل تجارتی راہداری کی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔
