اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص فلسطین کی سنگین صورتحال پر توجہ مرکوز رہی۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل، مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں بار بار ہونے والی خلاف ورزیوں اور بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔گفتگو کے دوران فلسطینی عوام کی حمایت میں سفارتی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے اردن کی جانب سے عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس بلانے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version