حکومت ہیپاٹائٹس کی مفت اسکریننگ اور ادویات فراہم کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کے لیے مفت اسکریننگ اور ادویات فراہم کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج بیماری ہے اور اس کی بروقت تشخیص انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ایک صحت مند پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ بیماری کی بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کروائیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

Exit mobile version