اسحاق ڈار کا آسیان کے ساتھ روابط مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسیان خطے کے ساتھ اپنے روابط کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے منیلا میں تینتیسویں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر آسیان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن سے گفتگو کی۔

فریقین نے پاکستان اور آسیان کے درمیان دیرینہ شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی وفود کے تبادلوں کے شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Exit mobile version