احسن اقبال کا پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کے کردار پر زور

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبے کے کلیدی کردار پر زور دیا ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زرعی معیشت سے تیزی کے ساتھ صنعتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ مستقبل میں وہی ممالک ترقی اور عالمی قیادت حاصل کریں گے جو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کو مؤثر انداز میں اپنانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور نجی شعبے کی شراکت سے ہی پاکستان پائیدار معاشی ترقی اور عالمی مسابقت کی منزل حاصل کر سکتا ہے۔

Exit mobile version