وانا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

سکیورٹی فورسز نے وانا میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی، گاڑی میں موجود دھماکا خیز مواد ممکنہ طور پر دہشتگرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا، خودکش حملے کیلئے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور آبادی سے دور جانے پر اسے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل تباہ ہو گئے جبکہ ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

Exit mobile version