ٹوکیو میں پاکستان۔جاپان اسٹارٹ اپ اور جدت طرازی تقریب کا انعقاد

جاپان میں پاکستان کے سفارت خانے نے ایشیا ویب تھری الائنس جاپان (Asia Web3 Alliance Japan) کے تعاون سے پاکستان۔جاپان اسٹارٹ اپ اور جدت طرازی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (AI)، ویب تھری (Web3)، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور کاروباری جدت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

تقریب میں دونوں ممالک کی حکومتوں، صنعت، ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم سے تعلق رکھنے والے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے اپنے کلیدی خطاب میں جاپان میں پاکستان کے سفیر عبدالحمید نے پاکستان اور جاپان کے اقتصادی تعلقات میں ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، باصلاحیت ٹیکنالوجی افرادی قوت اور کاروباری صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے اداروں، کمپنیوں، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ کمیونٹیز کے درمیان مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version