بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیرِ غذائی تحفظ کی سویڈش کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے سویڈش کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی، فوڈ پروسیسنگ، ڈیری، پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ اور ویلیو ایڈڈ شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے یہ دعوت آج اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے سے ملاقات کے دوران دی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے زراعت، غذائی تحفظ، لائیو اسٹاک، تحقیق، جدت اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

سویڈن کی سفیر نے پاکستان میں کام کرنے والی سویڈش کمپنیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں بالخصوص فوڈ پروسیسنگ، ڈیری پیکیجنگ اور پائیدار ٹیکسٹائل کی پیداوار کے شعبوں میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔

دونوں فریق اس بات پر متفق ہوئے کہ پاکستان میں سرگرم سویڈش کمپنیوں کا تجربہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور زرعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button