وزیراعظم کی میری ٹائم ریفارمز ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں بہتری، وی بوک (WeBOC) کی اپ گریڈیشن اور پورٹ کمیونٹی سسٹم کے نفاذ سے بندرگاہی آپریشنز پہلے کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور تیز ہو گئے ہیں۔
ڈیجیٹلائزیشن، آٹومیشن اور جدید اسپیس مینجمنٹ تکنیکوں کے استعمال سے بندرگاہوں پر سامان کے رش (پورٹ کنجیشن) میں نمایاں کمی آئی ہے، جس سے درآمدی و برآمدی سرگرمیوں میں بھی بہتری آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ میری ٹائم شعبے میں متعارف کرائی جانے والی یہ اصلاحات پاکستان کو خطے میں ایک اہم علاقائی ٹرانس شپمنٹ ہب بنانے کی راہ ہموار کر رہی ہیں، جس سے تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔
